موجودہ حالات سب کیلیے مشکل ہیں لیکن یہ وقت گزر جائے گا کراٹے چیمپئن سعد عباسی

اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریاں شدید متاثر ہوئی ہیں، گولڈ میڈلسٹ کراٹے چیمپئن سعدی عباس

اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریاں شدید متاثر ہوئی ہیں، گولڈ میڈلسٹ کراٹے چیمپئن سعدی عباس

لاہور:
کراٹے چیمپئن سعدی عباس کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات ہم سب کے لیے چیلنج ہیں لیکن ہمت نہ ہاریں یقین ہے کہ یہ وقت بھی جلد گزر جائے گا۔


گولڈ میڈلسٹ کراٹے چیمپئن سعدی عباس نے ساتھی کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کی اس مشکل کی گھڑی میں ان کھلاڑیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جن کے پاس ملازمت نہیں اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے انہیں معاشی مسائل کا سامنا ہے، ہم سب کو ان کا خیال رکھنا چاہیے، یہ حالات ہم سب کے لیے چیلنج ہیں ،ہمت نہ ہاریں یقین ہے کہ یہ وقت بھی جلد گزر جائے گا اور ایک بار پھر سے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے۔

کراٹے میں بین لاقوامی سطح پر ملکی پرچم بلند کرنے والے سعدی عباس نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم گھر سے نہ نکلیں اور ٹریننگ پرفوکس کرکے فٹنس کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریاں شدید متاثر ہوئی ہیں، کورونا سے پہلے بہت محنت کررہا تھا لیکن اس عالمی وبا سے سارا پلان چوپٹ ہوکر رہ گیا ہے، گھر میں ٹریننگ ک سلسلہ ترک نہیں کیا، اسی جژبے اور لگن کے ساتھ مشق جاری رکھی ہوئی ہے۔
Load Next Story