18ویں ترمیم نے سندھ کےعوام سے جینے کا حق چھین لیا شہباز گل

12سال سے مسلسل حکومت کرنے والے اپنی کرپشن اور نااہلی پر وفاق کو کوس رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک May 04, 2020
سندھ میں اندازوں سے کہیں زیادہ بدترین حالات یقیناً پریشان کن ہیں،شہباز گل فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم نے جعلی اکاؤنٹ تو بھرے ہیں لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ ‏اندازہ تو تھا کہ سندھ کو بہت نوچا گیا ہے لیکن سندھ میں اندازوں سے کہیں زیادہ بدترین حالات یقیناً پریشان کن ہیں، ‏سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی کو صرف 16جب کہ 2مئی کو 18مریض وینٹی لیٹرز پر تھے، اسی دن ڈاکٹر فرقان وینٹی لیٹر نہ ملنے پرجان کی بازی ہارگئے، اس سے سندھ کے زمینی حقائق کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جہاں بھٹو زندہ ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عجیب مضحکہ خیز لوگ ہیں کہ 12 سال سے مسلسل حکومت کرنے والے اپنی کرپشن اور نااہلی پر پھر وفاق کو کوس رہے ہیں، 18ویں ترمیم نے ان کے جعلی اکاؤنٹ تو بھرے ہیں لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، جب سوال اٹھایا جائے گا تو 18ویں ترمیم کے داعی بن کرسندھ کارڈ کھیلنے کے لیے میدان میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |