پی سی بی ڈریم پیئرمہم نسیم شاہ وسیم اکرم اور محمد حسنین نے وقار یونس کو چن لیا

محمد عباس  نے حسن علی کے ساتھ باؤلنگ کی خواہش ظاہر کردی


ویب ڈیسک May 04, 2020
محمد عباس نے بھی وسیم اکرم کے ساتھ باؤلنگ کی خواہش ظاہر کردی

پی سی بی ڈریم پیئر مہم میں نوجوان فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ نے وسیم اکرم اور محمد حسنین نے وقار یونس کو ڈریم پیئر چن لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا پر ٹیسٹ کرکٹ کے ڈریم پیئر بنانے کی مہم جاری ہے، جہاں مداحوں کے علاوہ کھلاڑی بھی اپنی خوابوں کی جوڑیاں بنانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔



نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے رائٹ اینڈ لیفٹ کمبی نیشن کے لیے وسیم اکرم کو اپنا ڈریم پیئر چن لیا ہے جب کہ وقار یونس کے باؤلنگ ایکشن، جارحانہ مزاجی اور اسکلز کے معترف محمد حسنین نے بورے والا ایکسپریس کے ساتھ باؤلنگ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔



اس موقع پر فاسٹ باؤلر محمد عباس نے حسن علی کے ساتھ باؤلنگ کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی کے کھلاڑیوں میں وسیم اکرم کے ہمراہ باؤلنگ کا انتخاب کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں