کورونا وائرس کیخلاف جنگ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ینگ اسکاؤٹس کے نام تعریفی خط     

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اسکاؤٹس کو اپنی جیب سے کیش پرائز دینے کا اعلان کیا


ویب ڈیسک May 04, 2020
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اسکاؤٹس کو اپنی جیب سے کیش پرائز دینے کا اعلان کیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز نے سکاؤٹس کو اپنی جیب سے کیش پرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر صدر مملکت کے نام تعریفی خط ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اور دیگر ججز نے سکاؤٹس کو اپنی جیب سے کیش پرائز دینے کا اعلان کیا ہے، کورونا مریض سامنے آنے پر المصفی اسکاؤٹس نے 2 مئی کو ہائی کورٹ بلڈنگ میں ڈس انفیکشن سپرے کیا۔

تعریفی خط میں کہا گیا کہ اسکاؤٹس نے کورونا کے خلاف جنگ میں نہ صرف خدمات انجام دیں بلکہ مالی اخراجات بھی خود برداشت کیے، کورونا کے خلاف جنگ میں سکاؤٹس کا کردار اور جذبہ قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کورونا کا مریض سامنے آنے کے بعد ینگ اسکاوٹس نے ہائی کورٹ میں ڈس انفیکشن سپرے کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں