سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال عروج پر ہے مراد علی شاہ

ہم نے2571 ٹیسٹ کروائے تو 417 کیسز پازیٹو نکلے جو ان ٹیسٹ کا 16.2 فیصد ہے، وزیر اعلیٰ سندھ


Staff Reporter May 04, 2020
ہم نے2571 ٹیسٹ کروائے تو 417 کیسز پازیٹو نکلے جو ان ٹیسٹ کا 16.2 فیصد ہے، وزیر اعلیٰ سندھ (فوٹو : فائل)

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال عروج پر ہے کیونکہ ہم نے 2571 ٹیسٹ کروائے جس میں سے 417 کیسز کا پتا چلا ہے جو ان ٹیسٹ کا 16.2 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ 2571 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 417 نئے مثبت کیسز سامنے آئے، حکومت نے اب تک 66 ہزار 623 نمونوں کی جانچ کی ہے اور 7882 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جوکہ 11.83 فیصد بنتا ہے، کورونا وائرس کے باعث 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، کورونا وائرس نے اب تک 137 افراد کی جانیں لی ہیں

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات کا تناسب کل مریضوں کا 1.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، اس وقت 6116 مریض زیر علاج ہیں، 4994 مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز انھیں علاج فراہم کر رہے ہیں، 615 قرنطینہ مراکز میں اور 507 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 79 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ان میں سے 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، 417 کیسز میں سے 357 کا تعلق کراچی سے ہے، ملیر میں 123، جنوبی میں 91 ، وسطی میں 51، شرقی میں 44 اور غربی میں 30 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

مراد علی شاہ نے دوسرے اضلاع کے بارے میں بتایا کہ گھوٹکی میں 20 ، حیدرآباد میں 8، جیکب آباد میں 3 اور نوشہرو فیروز اور سجاول میں ایک ایک نئے کیس کا پتا چلا ہے، لوگ سماجی دوری کو اپنائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں