سندھ حکومت کا گندم چوری اسکینڈل پر نیب سے مدد لینے کا فیصلہ

محکمہ خوراک کراچی کے گودام میں 1 لاکھ 72 ہزار بیگز کی خورد برد ہوئی، صوبائی وزیر زراعت


ویب ڈیسک May 04, 2020
محکمہ خوراک کراچی کے گودام میں 1 لاکھ 72 ہزار بیگز کی خورد برد ہوئی، صوبائی وزیر زراعت (فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے گندم چوری اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نیب کو انکوائری کے لیے خط ارسال کرے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں گندم کی چوری اسکینڈل پر صوبائی حکومت نے نیب سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نیب کو انکوائری کے لیے خط لکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک اور چیف سیکریٹری نے گندم خورد برد سے متعلق لکھا تھا کہ محکمہ خوراک کراچی کے گودام میں 1 لاکھ 72 ہزار بیگز کی خورد برد ہوئی جس سے 500 ملین سے زائد کا نقصان ہوا جب کہ سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار گندم کی بوریاں خورد برد ہوئیں، جو محکمہ خوراک کراچی کے گودام کے سوا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |