بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کردی

صوبائی محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا


ویب ڈیسک May 04, 2020
لاک ڈاؤن میں 19مئی تک اضافہ کر دیا گیا ،محکمہ داخلہ بلوچستان۔ فوٹو:فائل

صوبائی محکمہ داخلہ نے پورے صوبے میں 19 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں کئے گئے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کی جائے گی، صوبائی محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

 

اجلاس میں کورناوائرس کے مقامی سطح پر پھیلاوٴ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد 24 گھنٹوں میں 600 ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔ جب کہ محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ وی ٹی ایم کٹس کی فور ی خریداری کریں اور خضدار اور لورا لائی میں پی سی آر مشین فراہم کی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔