ٹورڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس ملتوی

ایونٹ انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے احکامات کی روشنی میں ملتوی کیا گیا


ایونٹ انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے احکامات کی روشنی میں ملتوی کیا گیا

کورونا وائرس کے سبب ٹورڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس ملتوی کردی گئی۔


ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس 18 سے 21 جون تک منعقد ہونی تھی۔ ریس میں سری لنکا، افغانستان، نیپال، ایران اور بھوٹان کے سائیکلسٹ کو بھی شرکت کرنی تھی تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب اب اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔

سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے احکامات کی روشنی میں ریس ملتوی کی گئی ہے کیوں کہ کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین نے تمام ایونٹس ملتوی کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔