وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اجلاس میں وفاقی کابینہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر غور کرے گی


ویب ڈیسک May 05, 2020
اجلاس میں وفاقی کابینہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر غور کرے گی فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں کابینہ 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر غور کرے گی اور کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تقرری کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ وفاقی کابینہ کرنسی نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کے خاتمے کی بھی منظوری دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔