کراچی میں ہیٹ ویو کا پہلا روز درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
شہر میں سمندری ہوائیں بند، دن بھر موسم گرم اور خُشک رہے گا
شہرقائد میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آج پہلا روز ہےآج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں تاہم جنوب مغربی کے بجائے شمال مغربی ہوائیں چلنے لگیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا جب کہ گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر موسم گرم اور خُشک رہے گا۔ خوش قسمتی سے شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک نہیں گیا جس کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ جب کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔