ٹیمیں نہیں کراؤڈ ورلڈ کپ کیلیے بڑا مسئلہ قرار

بھرے ہوئے اسٹیڈیم اور خالی نشستوں کے سامنے کھیلنے میں بہت فرق ہوگا


Sports Desk May 05, 2020
مناسب قرنطینہ اور بائیوسیکیورٹی پروٹوکول سب سے اہم ہے،آسٹریلوی وزیر۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا نے ٹیموں کے بجائے کراؤڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے بڑا مسئلہ قرار دیدیا۔

رواں برس کے آخر میں انٹرنیشنل کرکٹ کرانے پر کرکٹ آسٹریلیا اور فیڈرل حکومت میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، جمعے کو ملکی انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس بحالی کے حوالے سے فریم ورک جاری کرچکا ہے۔

وزیر کھیل رچرڈ کولبیک ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے غیرملکی ٹیموں کی آسٹریلیا آمد کے بجائے کراؤڈ کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز اور ورلڈ کپ کو اپنے شیڈول پر ہوتا دیکھنا پسند کروں گا، میگا ایونٹکا اصل مسئلہ باہر سے ٹیموں کی آمد نہیں بلکہ کراؤڈ ہے، یہ ایک ایسا ایشو ہے جس کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ہم سب جانتے ہیں کہ بھرے ہوئے اسٹیڈیم اور خالی نشستوں کے سامنے کھیلنا یکسر مختلف ہے، اسی طرح ہمیں کھلاڑیوں کے تعاون سے ایک مناسب حکمت عملی طے کرنے کی ضرورت ہوگی، اگر مناسب قرنطینہ اور بائیوسیکیورٹی پروٹوکول موجود ہو تو پھر ایونٹ اپنے وقت پر کھیلا جاسکتا ہے۔

تماشائیوں کو مقابلوں میں شرکت کی اجازت دینے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس کا مکمل طور پر انحصار ہماری وائرس پر قابو پانے اور ٹیسٹنگ صلاحیت پر ہے، ہم اس حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں