وسیم اکرم نے یقینی بنایا پاکستان 1992کے بعد ورلڈکپ نہ جیت سکےعامر سہیل
وسیم اکرم کے نہ کھیلنے کے بارے میں مجھے دوست پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے، سابق بیٹسمین
عامر سہیل نے کہا ہے کہ وسیم اکرم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ء کے بعد ٹرافی نہ جیت سکے۔
عامر سہیل نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ورلڈکپ1996 کوارٹر فائنل میں ٹاس سے صرف 5 منٹ پہلے قیادت کا بتایا گیا،البتہ وسیم اکرم کے نہ کھیلنے کے بارے میں مجھے دوست پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وسیم اکرم کا پاکستان کرکٹ میں کردار ورلڈ کپ کے تناظر میں حیران کن نوعیت کا ہے،انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ء کے بعد ٹرافی نہ جیت سکے، وزیر اعظم عمران خان نے انھیں صدارتی ایوارڈ سے نواز کر جو کام کیا وہ قابل تحسین نہیں،وہ احتساب کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے وسیم اکرم کو پی سی بی سے علیحدہ کریں۔