پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن کے باعث فنکاروں کی مالی معاونت کافیصلہ          

مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دیں گے، عثمان بزدار


ویب ڈیسک May 05, 2020
پنجاب حکومت 3ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی عثمان بزدار فوٹوفائل

ISLAMABAD: پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات کے شکار فنکاروں کی مالی معاونت کافیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب حکومت 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کا پیکیج تیار کر لیا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث دیگرطبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس ہے، مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا مستحق فنکاروں کی انتہائی شفاف طریقے سے معاونت کریں گے، مالی مشکلات میں گھرے فنکاروں کو تنہانہیں چھوڑیں گے، فنکاروں کی درجہ بندی کر کے انہیں جلد سے جلد امدادی رقم فراہم کی جائے گی، مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں