دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد36  لاکھ سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 52 ہزار 442 افراد ہلاک ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک May 05, 2020
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 52 ہزار 442 افراد ہلاک ہوچکے ہیں فوٹو، فائل

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 52 ہزار 442 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد36 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 36 لاکھ 46 ہزار 834 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 442 تک پہنچ گئی ہے، کورونا وائرس نے سب سے زیادہ امریکا کو متاثر کیا ہے جہاں اب تک 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 69 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

دوسری جانب فرانس، اٹلی اور اسپین میں یومیہ کورونا وائرس کے باعث اموات میں خاصی کمی آگئی ہے، اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 195، اسپین میں 164 جب کہ فرانس میں 135 افراد ہلاک ہوئے۔

اٹلی میں کل سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز ہوگیا ہے، پارک کھولنے کی اجازت مل گئی ہے اور لوگ ایک ہی علاقے میں اپنےعزیر و اقارب کے ہاں بھی جاسکیں گے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے 4 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 621 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب برطانیہ اس پوزیشن میں ہے کہ وہ ٹیسٹ، ٹریک اینڈ ٹریس پروگرام شروع کرے یعنی ان لوگوں کی شناخت اور کھوج لگایا جائے جن میں کورونا کی علامات ہیں۔

نیوزی لینڈ میں بھی پہلی بار کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جب کہ روس میں وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ہاں ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ایک ہی دن میں مزید 4 ہزار مریض سامنے آگئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے مئی کے وسط میں شاپنگ سینٹرز، ہئیر سیلون اور چند دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی، گذشتہ چند ہفتوں سے ترکی کے 31 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔