پمز کی خاتون ڈاکٹر کورونا کا شکار اسپتال انتظامیہ پر نااہلی کا الزام
انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے وائرس ہوا، متاثرہ خاتون ڈاکٹر
پمز اسپتال کی ایک اور خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جب کہ انہوں نے اسپتال انتظامیہ پر نااہلی کا الزام لگایا ہے۔
پمز اسپتال کی ایک اور ڈاکٹر ثروت میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ خاتون ڈاکٹر نے اسپتال انتظامیہ پر نااہلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے وائرس ہوا، ہمیں مجبوراً ڈیوٹی پرآنا پڑا اور دوسرے لوگ ہماری وجہ سے متاثر ہوئے۔