پنجاب حکومت کا 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

پائپ، اسٹیلز، اسپیئر پارٹس اور مشینری، بجلی کے سامان سمیت کپڑے کی دکانیں اور پارکس کو کھولا جائے گا، حکومتی ذرائع


ویب ڈیسک May 05, 2020
پائپ، اسٹیلز، اسپیئر پارٹس اور مشینری، بجلی کے سامان کی دکانیں کھولی جائیں گی، حکومتی ذرائع

RIO DE JANEIRO: پنجاب حکومت نے 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس سے متعلق 8 مئی کو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب حکومت کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پائپ، اسٹیلز، اسپیئر پارٹس اور مشینری، بجلی کے سامان کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری، کنسٹریکشن انڈسٹری اور گلاس مینوفیکچرز کی دکانیں بھی کھولی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کپڑے کی دکانیں 15 رمضان سے 6 گھنٹے کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارکس کو بھی کھولا جائے گا تاہم لیکن پارکس میں لگے جھولے بند رہیں گے، تمام دکانیں مقررہ وقت پر کھولی جائیں گی جس کے لیے وقت مختص ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس چیز کو بھی کھولا جائے گا اس کے لیے پہلے ایس او پیز پر عملدآمد کرنا ضروری ہوگا، ایس او پیز پر عملدآمد کرنا سب کے لئے لازم ہو گا تاہم حکومت پنجاب کی جانب سے 8مئی کو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں