کراچی میں کاروبار کھلوانے کیلیے جماعت اسلامی کا تاجروں کے ہمراہ مظاہرہ
فائیو اسٹار چورنگی پر ہونے والے اس مظاہرے میں خواتین نے بھی شرکت کی
SYDNEY:
جماعت اسلامی نے کراچی میں کاروبار کھلوانے کے لیے تاجروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
فائیو اسٹار چورنگی پر ہونے والے اس مظاہرے میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے کاروبار چلنے دو ، گھر کا چولہا جلنے دو کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، لاہور اور کراچی میں ایک ہی کورونا وائرس ہے، لاہور میں کاروبار کھلا ہے تو کراچی میں کیسے بند رہ سکتاہے؟ سندھ حکومت کراچی میں مارکیٹیں اور صنعتی مراکز کھولنے کا اعلان کرے۔
تاجروں نے کہا کہ کاروبار بند ہوئے 40 روز ہوگئے، یورپ اور امریکا میں کاروبار کھول دیا گیا، پاکستان میں لاک ڈاؤن کے باعث لوگ دیوالیہ ہوگئے، غریب فاقہ کشی کا شکار ہے اور بچے بھوک سے بلک رہے ہیں، لیکن شٹر کھولنے پر پولیس تاجروں کو گرفتار اور تذلیل کررہی ہے۔ انہوں نے آن لائن کاروبار کو مسترد کرتے ہوئے 10 مئی سے ہر صورت دکانیں کھولنے کا اعلان کیا۔