وفاقی کابینہ کا 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی پر اتفاق

وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کا ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان


ویب ڈیسک May 05, 2020
لاک ڈاؤن میں نرمی کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ فوٹوفائل

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں 9 مئی کے بعد مزید نرمی کرنے پراتفاق کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی موجودہ صورتحال بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کی نئی سمری اور کرنسی نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کے خاتمے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں 61 فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز کو پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کی کوالٹی کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور اخوت امریکا کے ساتھ پی ایم ریلیف فنڈ کے لیے عطیات جمع کرنے کے ایم او یو (مفاہمتی یادداشت) کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے پراتفاق کیا تاہم اس کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |