میانمارمیں عیسائیوں کو بدھ مذہب قبول کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اپنی سالانہ رپورٹ میں چن ریاست کے عیسائیوں پر بدھوں کے مظالم کا تذکرہ کیا ہے


AFP September 05, 2012
چن ہیومن رائٹس آرگنازیشن کا کہنا ہے کہ عیسائی طالبعلموں کو میانمار کے ملٹری اسکولوں میں داخلہ لینے پر بدھ مذہب قبول کرنے پر مجبور اور بدھ مذہب کے کلمات ادا نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

ISLAMABAD:

میانمارمیں چن ریاست سے تعلق رکھنے والےعیسائی طالبعلموں کو بدھ مذہب قبول کرنے پر زبردستی آمادہ کیا جا رہا ہے۔


چن ہیومن رائٹس آرگنازیشن کے مطابق ریاست سے تعلق رکھنے والے عیسائیوں کو ان کو اپنی مذہبی عبادت کرنے سے روکا اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔


چن ہیومن رائٹس آرگنازیشن کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ برما میں رہنے کے لئے بدھ مت کا مذہب اختیار کرنا ضروری ہے۔


عیسائی طالبعلموں کو میانمار کے ملٹری اسکولوں میں داخلہ لینے پر بدھ مذہب قبول کرنے پر مجبور اور بدھ مذہب کے کلمات ادا نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔


ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اپنی سالانہ رپورٹ میں چن ریاست کے عیسائیوں پر بدھوں کے مظالم کا تذکرہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |