میانمارمیں عیسائیوں کو بدھ مذہب قبول کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے
میانمارمیں چن ریاست سے تعلق رکھنے والےعیسائی طالبعلموں کو بدھ مذہب قبول کرنے پر زبردستی آمادہ کیا جا رہا ہے۔
چن ہیومن رائٹس آرگنازیشن کے مطابق ریاست سے تعلق رکھنے والے عیسائیوں کو ان کو اپنی مذہبی عبادت کرنے سے روکا اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔
چن ہیومن رائٹس آرگنازیشن کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ برما میں رہنے کے لئے بدھ مت کا مذہب اختیار کرنا ضروری ہے۔
عیسائی طالبعلموں کو میانمار کے ملٹری اسکولوں میں داخلہ لینے پر بدھ مذہب قبول کرنے پر مجبور اور بدھ مذہب کے کلمات ادا نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اپنی سالانہ رپورٹ میں چن ریاست کے عیسائیوں پر بدھوں کے مظالم کا تذکرہ کیا ہے۔