کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ڈنمارک کو شکست دیدی

پاکستان نے اپنے دوسرے مقابلے میں حریف ڈنمارک کو 22-72 پوائنٹس سے ہرایا


ویب ڈیسک December 04, 2013
پاکستان نے اپنے دوسرے مقابلے میں حریف ڈنمارک کو 22-72 پوائنٹس سے ہرایا۔ فوٹو: فائل

کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں کے مقابلے میں پاکستان نے ڈنمارک کو ہرا دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں جاری چوتھے کبڈی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے پہلوانوں نے اپنے دوسرے میچ میں حریف ڈنمارک کے کھلاڑیوں کو دھول چٹادی اور مقابلہ 72 کے مقابلے میں 22 پوائنٹس سے اپنے نام کرلیا۔


واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی ویمنز ٹیم بھی کبڈی کے میگا ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے تاہم ناتجربہ کار پلیئرز کو اپنے پہلے مقابلے میں ڈنمارک کی ویمنز ٹیم سے 45 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |