پنجاب میں 10 سے کم کورونا کیسز والے شہروں کو کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ

کھولے جانیوالے کاروبار چلانے کے لیے ایس او پیز پر عملدآمد کرنا سب کے لئے لازم ہوگا، اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک May 05, 2020
کھولے جانیوالے کاروبار چلانے کے لیے ایس او پیز پر عملدآمد کرنا سب کے لئے لازم ہوگا، اجلاس میں فیصلہ ۔ فوٹو : فائل

پنجاب حکومت نے 10 سے کم کورونا کیسز والے شہروں کو کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں 10 سے کم کورونا کیسز والے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں مکمل کھولنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

کھولے جانیوالے کاروبار چلانے کے لیے ایس او پیز پر عملدآمد کرنا سب کے لئے لازم ہوگا جن پر عملدرآمد کی ذمہ داری متعلقہ مارکیٹ کے صدر اور تنظیم پر عائد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔