اسٹیٹ بینک نے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی

عالمی ادارہ صحت نے مسام دار سطح پر وائرس کی زندگی مختصر ہونے کی تصدیق کی ہے، سرکلر جاری


ویب ڈیسک May 05, 2020
قرنطینہ کئے گئےنوٹوں کے عوض فراہم کیا گیا کریڈٹ واپسی لے لیا جائے گا، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو، فائل

اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو 14دن تک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے مسام دار سطح پر وائرس کی زندگی مختصر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سرکلر کے مطابق 14 روز قرنطینہ کئے گئےنوٹوں کے عوض فراہم کیا گیا کریڈٹ واپسی لے لیا جائے گا۔ نئے قرنطینہ کئے گئے کرنسی نوٹوں کے لئے کریڈٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے اس سے قبل یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ زیر گردش کرنسی نوٹ مضر صحت بیکٹیریا اور جراثیم پھیلانے کا سبب بنتے ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی عالمی وبا کے پیش نظر کرنسی نوٹوں کے بجائے بلاواسطہ ادائیگیوں کا طریقہ اختیار کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے علاوہ کرنسی نوٹ استعمال کرنے کے بعد ہاتھ دھونے پر زور دیا تھا جبکہ طبی ماہرین کی جانب سے بھی عوام کو کرنسی نوٹوں کے بجائے ڈیجیٹل لین دین کا طریقہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔