کورونا پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلیے سنہری موقع ہے

بحران نے پاکستان میں آن لائن ٹریڈنگ اور ای کامرس کیلیے بہترین ماحول پیدا کردیا

 عالمی تجارتی ماہرین کا پہلی آن لائن ورچوئیل ریٹیل کانفرنس 2020 سے خطاب

بین الاقوامی تجارتی ماہرین نے کورونا وائرس کو پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے سنہری موقع قرار دے دیا ہے۔

ماہرین نے یہ بات ایچ آر لیجنڈز فورم کے تحت زوم ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کی پہلی آن لائن ورچوئیل ریٹیل کانفرنس 2020 سے خطاب کے دوران کہی، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کورونا وائرس بحران نے پاکستان میں آن لائن ٹریڈنگ اور ای کامرس کے لیے بہترین ماحول پیدا کردیا ہے۔


بین الاقوامی ریٹیل کانفرنس میں پاکستان ،مڈل ایسٹ اور امریکا کے 200 سے زائد ریٹیل پروفیشنلز اور بزنس ایگزیکٹوز نے شرکت کی، ریٹیل کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصدکورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران میں ریٹل بزنس اور ان کے آپریشن میں نئے چیلنجز پر بحث کرنا تھا، اس موقع پر چیز اپ شاپنگ سٹی کے ہیومن ریسورز کے سربراہ محمد ریحان صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ریٹیل ٹریڈ اور شاپنگ کی دنیا میں گیم چینجر ثابت ہورہی ہے ہے جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع ٹریڈنگ وینچرز میں کھربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایکسیلیریٹ کے چیف ایگزیکٹو ظفر عزیز عثمانی نے کہا کہ موجودہ وقت سخت مقابلے کا دور ہے، اس میں ہمیں انسانی ذہانت کو استعمال کرکے اپنی زندگی گزارنے کے طور طریقوں میں تبدیلی لاناہوگی۔

 
Load Next Story