مہنگائی کا توڑ بچے بچیوں کیلیے لنڈے کے سستے ملبوسات متعارف

بچوں کیلیے سوٹ 150 سے200 روپے ، بہترین سوٹ 500 روپے میں دستیاب ہے


Qaiser Sherazi May 06, 2020
نئے ڈیزائنوں کے ملبوسات تھڑوں پرلگائے گئے اسٹالوں پر فروخت ہونے لگے ۔ فوٹو : پی پی آئی

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث تمام نیشنل اور ملٹی نیشنل گارمنٹس کمپنیوں کے بچوں کے ریڈیو میڈ سوٹس ،ملبوسات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا توڑ نکالتے ہوئے لنڈے کے مختلف رنگوں، ملٹی رنگوں کے دیدہ زیب اورانتہائی سستے ملبوسات متعارف کرا دئیے گئیے ہیں، جس سے متوسط اور غریب طبقہ کے لیے کررونا کے سنگین معاشی مسائل کے باوجود بچوں کی عید کی خوشیوں کا سماں بن گیا ہے۔

لنڈے کے بچے کھچے رنگ برنگے کپڑوں کے نت نئے ڈیزائنوں کے بنے ملبوسات شہر بھر کے تمام بازاروں میں تھڑوں پر لگائے گئے سٹالوں پر فروخت ہونے لگے ہیں۔بڑی کاروں میں سوار بیگمات بھی انتہائی رازداری کے ساتھ یہ ریڈی میڈ ملبوسات خریدتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

بچوں کے یہ سوٹ صرف 150روپے سے 200روپے اور بہترین سوٹ 500روپے میں دستیاب ہے،خواتین یہ 500روپے والا سوٹ بھی بحث مباحثہ سے450روپے میں خریدنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں جبکہ بڑی شاپس پر یہ سوٹ 2500 روپے سے 4ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں