ایف بی آرکا صارف کے شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی پرغور

آئندہ بجٹ میں شناختی کارڈ کی نقل کیلیے خریداری کی حد1 لاکھ کی جاسکتی ہے


Shahbaz Rana May 06, 2020
 شناختی کارڈ کی نقل کی شرط پر عملدرآمد تاجروں کے احتجاج پر ملتوی کردیا گیا تھا فوٹو، فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 50ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی کا امکان۔

ایف بی آر آئندہ بجٹ میں 50 ہزار کے بجائے ایک لاکھ روپے کی خریداری پر صارف کے شناختی کارڈ کی نقل لینے کی تجویز دے سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر اس وقت بجٹ تجاویز کا انتخاب کررہا ہے۔

ان میں صارف کے شناختی کارڈ کی نقل کیلیے خریداری کی حد 50 ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ روپے کرنے کی تجویز شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں