کراچی میں ہیٹ ویو سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی تبدیل

جمعے سے درجہ حرارت میں توازن پیدا ہوگا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 06, 2020
آئندہ 3 روز کراچی کا موسم بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے فوٹو: فائل

شہر قائد میں ہیٹ ویو دوسرے روز بھی جاری ہے اور گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی درجہ زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور دن ایک بجے درجہ حرارت تو 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی کی شدت 43 ڈگری محسوس کی گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ منگل کو دوپہر کے بعد ہی سمندری ہوائیں چل پڑی تھیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی قدرے بڑھ رہا ہے، آج کے لئے پہلے ہماری پیش گوئی 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی تھی لیکن اب بدھ اور جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جب کہ جمعے سے اس بات کا امکان ہے کہ درجہ حرارت میں توازن پیدا ہوگا۔

دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک عوام کم سے کم باہر نکلیں، انتہائی ضروری حالات میں نکلنے پر اپنے آپ کو ڈھانپ لیں ، اس کے علاوہ روزے دار ہیٹ ویو کے دوران افطار اور سحر میں پانی کا استعمال زیادہ کریں، مرغن کھانوں سے گریز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |