بیرون ملک محصور پاکستانیوں کی واپسی  پی آئی اے کا نیا شیڈول جاری

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے757 برطانوی شہریوں کو لے کرلاہورسے لندن روانہ ہوگی


ویب ڈیسک May 06, 2020
8 مئی کو پی آئی اے کا خالی طیارہ دبئی روانہ ہوگا: فوٹو: فائل

پی آئی اے ایئرلائن ریلیف پروازوں کے لیے لاہورسے 4 خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی ایئرلائن ریلیف پروازوں کے لیے لاہورسے 4 خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔ 7 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پروازپی کے757 برطانوی شہریوں کو لے کرلاہورسے لندن روانہ ہوگی۔ 8 مئی کو پی آئی اے کا خالی طیارہ دبئی روانہ ہوگا اور200 سے زائد ہم وطنوں کولے کر پرواز لاہور پہنچے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن لندن سے 200 سے زائد ہم وطنوں کولے کرلاہورپہنچے گی، 7 مئی کو پی آئی اے کے دو طیارے لاہورسے جاکردبئی میں محصور400 سے زائد مسافر وں لیکرفیصل آباد پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں