چھوٹے کاروبار کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم متعارف

ری فنانسنگ فسیلٹی کے تحت چھوٹے کاروباری لوگ آسان شرائط پر رعایتی قرضے لے سکیں گے


Irshad Ansari May 06, 2020
رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم چار سال کے لئے ہے فوٹو: فائل

TURBAT: حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم متعارف کروادی ہے۔

اسکیم کے تحت روزگار کو تحفظ دینے کیلئے ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری لوگ اسٹیٹ بینک کی ری فنانسنگ فسیلٹی کے تحت آسان شرائط پر رعایتی قرضے لے سکیں گے۔ حکومت نے بینکوں کی رسک شیئرنگ فسیلٹی کے لئے 30 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم چار سال کے لئے ہے۔ اسکیم کے تحت رسک شیئرنگ کے انتظامات کے دوران مستقبل میں اگر بینکوں کو قرضوں کی مد میں نقصان ہوگا تو حکومت نقصان کم کرنے کے لئے تعاون کرے گی اور قرضے کی اصل رقم کا 40 فیصد حکومت ادا کرے گی، اسکیم کے تحت بینک 2 ارب روپے تک کا سیل ٹرن اوور رکھنے والے ایس ایم ایز و چھوٹے کاروبار کے لئے رعایتی قرضے جاری کریں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس سکیم پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں