کسٹمزپورٹ قاسم کلکٹریٹ ڈیوٹی وٹیکسوں کی وصولی میں ناکامی کا سامنا

کلکٹریٹ کواس مدت کے لیے 20ارب 82 کروڑروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔


Ehtisham Mufti May 06, 2020
کلکٹریٹ کواس مدت کے لیے 20ارب 82 کروڑروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔

MULTAN: پاکستان کسٹمزپورٹ قاسم کلکٹریٹ نے رواں مالی کے دسویں ماہ اپریل 2020 کے دوران 5 ارب55 کروڑ 90 لاکھ 11 ہزارروپے کمی کے ساتھ 15 ارب 26 کروڑ9 لاکھ 89ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی۔

اعداد وشمار کے مطابق کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے اپریل 2020 میں مجموعی طورپر 51 ارب 90 کروڑ 50لاکھ 59ہزار روپے وصول کیے جن میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 15ارب 26کروڑ 9لاکھ 89ہزار روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 31ارب 25کروڑ 88لاکھ 56ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مد میں5ارب 15 کروڑ 97 لاکھ 50ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 22کروڑ54لاکھ 64ہزار روپےکی وصولیاں شامل ہیں۔

اعدادوشمار مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے مالی سال 2019-20کےابتدائی دس ماہ جولائی تااپریل2020 کے دوران مجموعی طورپر5کھرب45 ارب 68 کروڑ12لاکھ18ہزار روپے وصول کیے جن میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں ایک کھرب 69 ارب 21 کروڑ 28لاکھ65ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں3 کھرب21ارب44کروڑ27لاکھ 52ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں50ارب 61 کروڑ92لاکھ 1ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں4 ارب40کروڑ64لاکھ روپےکی وصولیاں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |