کسٹمزاپریزمنٹ ویسٹ کو ڈیوٹی وٹیکسز کی وصولی میں کمی کا سامنا

کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کو اپریل 2020 میں ڈیوٹی وٹیکسز کی وصولی میں19ارب کی کمی کا سامنا کرنا پڑا

کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کو اپریل 2020 میں ڈیوٹی وٹیکسز کی وصولی میں19ارب کی کمی کا سامنا کرنا پڑا

کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کو اپریل 2020 میں ڈیوٹی وٹیکسز کی وصولی میں19ارب کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کلکٹریٹ نے جولائی تا اپریل 2020 کے دوران 56 ارب57 کروڑ 60لاکھ روپے کمی کی سے 78ارب 32کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کیں جب کہ کلکٹریٹ کو جولائی اس مدت کے لئے ایک کھرب34 ارب 89 کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔


اعدادوشمار کے مطابق کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں مجموعی طورپر 1کھرب 91ارب 27کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی وصولیاں کیں جن میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 78 ارب 32کروڑ 50لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 85ارب 19کروڑ 50لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 27ارب 39کروڑ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 36 کروڑ 20لاکھ روپےکی وصولیاں شامل ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے اپریل 2020 کے دوران 8 ارب 51کروڑ 90لاکھ روپے کمی کے ساتھ 5 ارب 8کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریل2020 کے لئے ہدف 13ارب 60 کروڑ روپے کادیا گیا تھا۔ اپریزمنٹ ویسٹ نے اپریل 2020 میں مجموعی طور پر15 ارب 96 کروڑ50 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسوں وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 5 ارب 8کروڑ 10لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں8 ارب 20 کروڑ 90لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 2 ارب 65 کروڑ40لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں2 کروڑ20 لاکھ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔
Load Next Story