ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے پر غور

پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کردی


ویب ڈیسک May 06, 2020
خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کردی

پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت اور خیبرپختونخوا نے حمایت کردی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تمام صوبائی وزراء نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، تاہم خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کر دی۔ صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں