بھارتی جارحانہ پالیسیاں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کرسکتی ہیںوزیراعظم
آر ایس ایس اور بی جے پی کی مشترکہ فاشسٹ پالیسیاں سنگین خطرہ ہیں، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحانہ پالیسیاں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کرسکتی ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت بھارتی مظالم کا براہ راست نتیجہ ہے، لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، یہ الزامات بھارت کے خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آرایس ایس اور بی جے پی کی مشترکہ پالیسیاں سنگین خطرات پر مبنی ہیں، میں دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سے متعلق خبردار کرتا رہا ہوں، بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کو تباہ کرسکتی ہیں، عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا۔