ایف بی آر نے پام آئل سمیت دیگر اشیائے خوردونوش پر ڈیوٹی ڈرابیک کی اجازت دیدی

پام آئل، خشک دودھ، وٹامنز، ویلے پاﺅڈر اور مونگ پھلی پر 5.33فیصدتک ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت فراہم کی گئی ہے


Ehtisham Mufti May 06, 2020
پام آئل، خشک دودھ، وٹامنز، ویلے پاﺅڈر اور مونگ پھلی پر 5.33فیصدتک ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت فراہم کی گئی ہے

فیڈرل بورڈآف ریونیو نے پام آئل اور دیگر اشیائے خوردونوش کی درآمدات پر 5.33 فیصد کی شرح سے کسٹم ڈیوٹی ڈرابیک کی اجازت دیدی ہے۔

ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آراو 341((2020جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت 27 اپریل 2020سے ہونے والے درآمدی کنسائمنٹس پر دی جائے گی جب کہ 5.33فیصد کسٹم ڈیوٹی ڈرابیک فریٹ ان بورڈ(ایف اوبی)کی بنیادپر دی جائے گی جن اشیاء پر 5.33فیصدتک ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت فراہم کی گئی ہے ان میں پام آئل، خشک دودھ، وٹامنز، ویلے پاﺅڈر اور مونگ پھلی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں