صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر نامعقول حرکت کی حسن روحانی
امریکا نے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کی توسیع کی تو سخت ردعمل دیں گے، ایرانی صدر
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہو کر نامعقول غلطی کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم مںصب کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیساتھ عالمی قوتوں کے جوہری معاہدے کی توثیق سے انکار کرتے ہوئے معاہدے سے دستبردار ہو کر ایک ایسی غلطی کی جسے کسی بھی طرح معقول فیصلہ نہیں کہا جا سکتا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اگر امریکا دوبارہ جوہری معاہدے کا حصہ بننا چاہتا ہے تو پہلے ایران پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں اٹھائے اور ایرانی کمپنیوں کو آزادانہ تجارت کا موقع فراہم کرے۔ پابندیاں ہٹانے سے پہلے امریکا سے مذاکرات کا امکان نہیں۔
صدر حسن روحانی نے امریکا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلحے کی خریدو فروخت کے حوالے سے ایران پر عائد پابندی میں توسیع کی جاتی ہے تو ایران چپ نہیں بیٹھے گا، امریکا کو سخت ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ امریکا نے 2018 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہونے والے جوہری معاہدے سے الگ ہو کر ایران پر شدید اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں، اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کی معیاد ختم ہونے کو ہے اور امریکا کو اس کی توسیع یا پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرنا ہے۔