ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا  امکان

اندرون ملک پروازیں کھولنے کے حوالے سے بھی فیصلہ متوقع ہے، ذرائع


ویب ڈیسک May 06, 2020
قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاون نرمی کے ساتھ ایس او پیز کی بھی منظوری دے گی۔ فوٹو:فائل

QUETTA: ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، جس میں چاورں وزرائے اعلٰی، گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی، وزیراعظم آزاد کشمیر اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر اجلاس کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گا، اجلاس میں لاک ڈاؤن نرم کرنے کے حوالے سے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاون نرمی کے ساتھ ایس او پیز کی بھی منظوری دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ اندرون ملک پروازیں کھولنے کے حوالے سے بھی فیصلہ متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان این سی سی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں