دورہ انگلینڈ مصباح بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ پر تیار

گھروں میں موجود لوگوں کو کچھ خوشی فراہم کی جاسکتی ہے، ہیڈ کوچ


Sports Desk May 07, 2020
گھروں میں موجود لوگوں کو کچھ خوشی فراہم کی جاسکتی ہے، ہیڈ کوچ۔ فوٹو: فائل

مصباح اداس شائقین کیلیے انگلینڈ میں بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ پر تیار ہیں۔

پاکستان کی جولائی کے آخر میں انگلینڈ کے ساتھ 3 ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے اس پر بھی غیر یقینی کے سائے موجود ہیں، البتہ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے گھروں میں بند اداس شائقین کیلیے بند دروازوں کے پیچھے ہی سیریز منعقد کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ویب سائٹ ''کرکٹ پاکستان'' کے مطابق غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ اگرچہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنا کسی بھی صورت میں آئیڈیل صورتحال نہیں ہے، وہ کسی بھی کھیل کا بنیادی حصہ ہوتے ہیں لیکن اگر ہم دوسری جانب دیکھیں کہ دنیا بھر میں شائقین لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھروں میں بند اور کہیں بھی میچز نہیں ہورہے، لوگوں کے پاس کورونا کی خبروں کے علاوہ دیکھنے کو اور کچھ نہیں ہے، اس صورتحال میں اگر ہم کھیل دوبارہ شروع کرتے ہیں تو کم سے کم انھیں ٹی وی پر تو کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا، اگر ہم مناسب حفاظتی اقدامات کرکے یقینی بناتے ہیں کہ کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا تو پھر یہ سیریز بند دروازوں کے پیچھے منعقد ہونا چاہیے۔

مصباح نے کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ گھروں میں اپنی فٹنس کے خود ذمہ دار ہیں،جیسے ہی سرگرمیاں بحال ہوئیں تو ہمارے پاس ایک ساتھ اسکلز اور فٹنس پر کام کرنے کا وقت نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں