خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کورونا کا شکار

کھانسی بخار کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا قوم صحت یابی کے لیے دعا کرے، ڈاکٹر امجد علی


ویب ڈیسک May 07, 2020
کھانسی بخار کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا، قوم صحت یابی کے لیے دعا کرے، ڈاکٹر امجد علی فوٹوفائل

خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کورونا کا شکار ہوگئے۔

ڈاکٹر امجد علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطین کرلیا۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ کھانسی بخار کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا، قوم صحت یابی کے لیے دعا کرے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں کامران بنگش بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

دوسری جانب فاٹا کے سینیٹر کا کورونا ٹیسٹ بھی دوبارہ پازیٹو آگیا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت کے چئیرمین سینیٹر مرزا آفریدی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ پازیٹو آگیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی کا 27 اپریل کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 11 روز سے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔