لائیو شو میں سرفراز احمد کی تضحیک پرعدنان صدیقی تنقید کی زد میں

عدنان صدیقی کی یہ حرکت بہت قابل نفرت ہے انہیں ہمارے کرکٹ ہیرو سے معافی مانگنی چاہئے، صارفین


ویب ڈیسک May 07, 2020
عدنان بھائی یہ وہ کپتان ہیں جنہوں نے آپ کے لیے ٹرافی جیتی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین

عامر لیاقت کا مذاق برداشت نہ کرنے والے عدنان صدیقی نے لائیو شو میں سرفراز احمد کی تضحیک کرکے سوشل میڈیا صارفین کے غصے کو ہوا دے دی۔

پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مختلف رمضان اور گیم شوز کا ٹرینڈ چل پڑتا ہے اور شوز میں کئی بار کچھ ایسی حرکتیں ہوجاتی ہیں جو عوام کو سخت ناگوار گزرتی ہیں۔

چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے اپنے شو جیوے پاکستان میں بھارتی اداکارہ سری دیوی اور عرفان خان کی موت کو لے کر عدنان صدیقی کے سامنے ایک مذاق کیا تھا جو عدنان صدیقی سے بالکل بھی برداشت نہیں ہوا تھااور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو میں جانے پر بے حد افسوس اور پچھتاوا ہے۔ بعد ازاں عامر لیاقت حسین نے اپنے مذاق پر معافی بھی مانگ لی تھی۔

تاہم اب عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس میں وہ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے پروگرام ''جیتو پاکستان لیگ'' میں سابق کپتان سرفراز احمد کی تضحیک کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B_4ae2hhb9c/"]

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد شو کے دوران کچھ بول رہے ہیں اور شاید انہیں بولنے میں کچھ تکلیف ہے لیکن عدنان صدیقی درمیان سے ہی ان کی بات کاٹ کر ان کی نقل اتارنے لگتے ہیں۔ عدنان کی اس حرکت پر شو میں موجود دیگر افراد ہنسنے لگتے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کو عدنان صدیقی کی یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے عدنان صدیقی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وہی عدنان صدیقی ہیں جنہوں نے عامر لیاقت کے بے ہودہ مذاق کی مذمت کی تھی؟



مانی نامی صارف نے عدنان صدیقی کی اس حرکت کو مکروح اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کسی کے ساتھ اس طرح مذاق کرنا جائز ہے؟ کچھ احترام دکھائیں۔ خدا کے لیے یہ وہ کپتان ہیں جنہوں نے آپ کے لیے ٹرافی جیتی تھی۔



خدجہ نامی خاتون نے کہا عدنان صدیقی کی یہ حرکت بہت قابل نفرت ہے انہیں ہمارے کرکٹ ہیرو سے معافی مانگنی چاہئے۔

https://twitter.com/KhadijaDrogba/status/1257980362422091777

طارق حمید نے کہا عدنان بھائی سرفراز احمد کے ساتھ یہ پیدائشی مسئلہ ہے اگر آپ کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہے تو آپ کو خڈا کا شکر ادا کرنا چاہیے نہ کہ دوسروں کا مذاق اڑانا چاہئے۔



رومیو نامی شخص نے عدنان صدیقی کو نیشنل ٹی وی پر سب کے سامنے سرفراز کا مذاق اڑانے اور ان کی تضحیک کرنے پر بہت برا بھلا کہا۔

https://twitter.com/romeoomustlie/status/1257936679794606081

اسامہ نامی صارف نے کہا جس طرح انہوں نے پہلے انسٹاگرام پر سری دیوی اور عرفان خان کے معاملے پر لمبی چوڑی تقریر کے ذریعے مذمت کی تھی اب ہم اسی طرح ان کے معافی کے منتظر ہیں۔

https://twitter.com/d3sTruct11/status/1257978761460551680

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B_qwTP0Bj7A/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔