گورنرسندھ نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد کردیا

بجلی، گیس کے بل میں کمی، کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، گورنر سندھ کا اعتراض


ویب ڈیسک May 07, 2020
بجلی، گیس کے بل میں کمی، کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، گورنر سندھ کا اعتراض

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر اعتراضات لگادیے

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ نے 27اپریل کو کورونا ریلیف آرڈیننس منظوری کے لیے گورنر کو بھیجا تھا جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعتراضات لگاکر مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی ذیلی شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس کے بل میں کمی، کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، بجلی گیس کے بلوں میں رعایت وفاقی حکومت کے دائرے اختیار میں ہے اور وفاقی حکومت اس ضمن میں پہلے ہی اقدامات لے رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔