بلدیاتی انتخابات کا 18 جنوری کو انعقاد مشکل ہی نہیں ناممکن ہے شرجیل میمن

اگر انتخابات جلد بازی میں کرائے گئے تو وہ کبھی شفاف اور پرامن نہیں ہوں گے، شرجیل میمن


ویب ڈیسک December 04, 2013
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں من مانی کی تو یہ صوبائی اسمبلی کے منظور کئے گئے قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا، شرجیل میمن فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں من مانی کی تو یہ صوبائی اسمبلی کے منظور کئے گئے قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔ انھوں نےکہا کہ بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرائے جائیں اور اگر انتخابات میں جلد بازی کی گئی تو وہ کبھی شفاف اور پرامن نہیں ہوسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |