بلوچستان میں پولیو کے 3 نئے کیس سامنے آگئے

رواں برس صوبے میں سامنے آنے والے پولیو کے کیسز کی تعداد 10 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک May 07, 2020
صوبہ بلوچستان میں رواں برس پولیو کے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 10 ہوچکی ہے۔ (فوٹو، فائل)

بلوچستان کے محکمہ صحت نے صوبے میں پولیو کے تین نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق جھل مگسی میں 13 ماہ کی بچی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نصیر آباد میں ساڑھے چار سال کی بچی اور ژوب میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں برس صوبے میں پولیو کے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 10 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

کورونا وائرس سے 73 ڈاکٹرز متاثر ہوئے، ڈی جی ہیلتھ

ڈی جی ہیلتھ سلیم ابڑو نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ بلوچستان میں کورونا سے 73 ڈاکٹرز متاثر ہوئے جن میں سے 10 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 35 پیرا میڈیکس اور 4 نرسز کورونا سے متاثر ہوئے جن میں 1 صحتیاب ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں سینٹائزر گلوز پی پی ای کٹس فراہم کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔