چیئرمین نیب کا سندھ میں گندم چوری کی تحقیقات کا حکم

بدعنوان عناصر سے سرکاری فنڈز برآمد کر کے خزانہ میں جمع کرائے جائیں، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک May 07, 2020
بدعنوان عناصر سے سرکاری فنڈز برآمد کر کے خزانہ میں جمع کرائے جائیں، چیئرمین نیب ۔ فوٹو : فائل

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سندھ میں گندم چوری کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق نیب سکھر کو محکمہ خوراک سندھ کے 2 مقدمات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر سے سرکاری فنڈز برآمد کر کے خزانہ میں جمع کرائے جائیں۔

واضح رہے سندھ حکومت نے گندم چوری اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک اور چیف سیکریٹری نے گندم خورد برد سے متعلق لکھا تھا کہ محکمہ خوراک کراچی کے گودام میں 1 لاکھ 72 ہزار بوریوں کی خورد برد ہوئی جس سے 50 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا جب کہ سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار گندم کی بوریاں خورد برد ہوئیں۔ یہ تعداد محکمہ خوراک کراچی کے گودام کے علاوہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں