قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

ڈپٹی کمشنرز ارکان سے رابطہ کرکے ٹیسٹ کروانے کے لیے انتطامات کررہے ہیں


Staff Reporter May 07, 2020
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔ فوٹو، فائل۔

TEKNAF, BANGLADESH: صدر مملکت نے 11 مئی کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا اور اجلاس میں شرکت کے لیےارکان کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ دینا ہوگی۔ ارکان قومی اسمبلی سیشن میں آنے کے لیے اپنی سہولت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ارکان قومی اسمبلی کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کورونا ٹیسٹ کرنے کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز ارکان سے رابطہ کرکے کورونا ٹیسٹ کے لیے انتطامات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو بلانے کا فیصلہ

سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کو کورونا ٹیسٹ کے لیے ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کِھیل داس کی کورونا ٹیسٹ کے احکامات کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 11مئی سہ پیر تین بجے طلب کرلیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |