بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ 3 بچیوں سمیت 6 شہری زخمی

بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز پر مارٹر، آرٹلری اورخود کارہتھیاروں کا استعمال کیا، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک May 07, 2020
بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز پر مارٹر، آرٹلری اورخود کارہتھیاروں کا استعمال کیا، ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON: بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 بچیوں سمیت 6 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز پر مارٹر، آرٹلری اورخود کارہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں میندر، کرنی اور ڈگوار گاؤں کے 6 شہری زخمی ہوگئے جن میں خاتون اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |