لاک ڈاؤن نے ہربھجن کو’باورچی‘ بنادیا بیٹی کو بھی سنبھالنے لگے

کھانا بنانا کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ مجھے اس میں بہت ہی لطف آتا ہے، ہربھجن


Sports Desk May 07, 2020
کھانا بنانا کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ مجھے اس میں بہت ہی لطف آتا ہے، ہربھجن ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

لاک ڈاؤن نے بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کو'باورچی' بنادیا اور وہ اپنا زیادہ تر وقت کچن میں کھانا بنانے اور بیٹی کو سنبھالنے میں گزارتے ہیں۔

ہربھجن نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے میں اپنے ممبئی والے مکان میں بیوی اور بیٹی کے ساتھ پھنس کر رہ گیا ہوں، جالندھر میں اپنی باقی فیملی سے صرف فون پر رابطہ ہے، میں نے اپنے آبائی شہر میں 5000 غریب خاندانوں کو راشن پہنچایا اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر پرمیں اور میری اہلیہ گیتا بسرا روزانہ 3 گھنٹے تک یوگا کرتے ہیں، بعد میں وہ پیانو بجاتی اور میں کھانا بناتا ہوں، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ مجھے کھانا بنانے میں بہت ہی لطف آتا ہے، اپنی بیٹی کو بھی میں ہی سنبھالتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔