گورنرسندھ  کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

عمران اسماعیل 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں


ویب ڈیسک May 07, 2020
عمران اسماعیل 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں . فوٹو : فائل

BRASILIA/RIO DE JANEIRO: گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے جمعرات کی صبح دوسرا کورونا ٹیسٹ کرایا اور وہ بھی مثبت آیا جب کہ وہ 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کا دوسرا ٹیسٹ توقعات کے برخلاف آیا، ہمت نہیں ہاری جنگ کے لیے ٹرینڈ ہوں، اللہ مجھے اس صورتحال سے نمٹنے کی طاقت دے، میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں :گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق



واضح رہے گورنر سندھ نے 27 اپریل کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اللہ کریم کی مدد سے اس سے مقابلہ کروں گا۔

گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالی عمران اسماعیل کو کورونا سے جنگ کی ہمت عطا فرمائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔