لاہورایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون کے موبائل چوری کا معاملہ حل نہ ہوسکا

ائیرپورٹ انتظامیہ تھائی خاتون مسافر سے ای میل کے ذریعے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر حاصل کرے گی


طالب فریدی May 08, 2020
تھائی خاتون مسافر نے کافی شاپ کے ایریا منیجر جہانزیب خان پر موبائل فون چوری کا الزام لگایا تھا فوٹو: فائل

ایئرپورٹ انتظامیہ کئی روز بعد بھی غیر ملکی خاتون کے موبائل چوری کا معاملہ حل نہیں کرسکی۔

لاہور ایئر پورٹ پر چند روز قبل فلائی دبئی کی پرواز FD9787 پر بنکاک جانے والی تھائی مسافر چانیا آؤمچاروئین کے موبائل فون کی مبینہ چوری کا واقعہ پیش آیا تھاتھائی خاتون مسافر کی شکایت پر انتظامیہ نے موبائل فون چوری ہونے کی نشاندہی کی تھی۔



روانگی سے پہلے خاتون مسافر چانیا آؤمچاروئین نے ایئرپورٹ کافی شاپ سے کافی پی تھی، تھائی خاتون مسافر نے کافی شاپ کے ایریا منیجر جہانزیب خان پر موبائل فون چوری کا الزام لگایا تھا ، جس کے بعد ائیرپورٹ مینجر نے متعلقہ افسر کو معطل کرکے ایئرانٹری پاس ضبط کرلیا تھا لیکن تاحال چوری شدہ موبائل نہیں مل سکا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ایئرپورٹ انتظامیہ الزام تاحال ثابت نہ کرپائی۔

ائیرپورٹ انتظامیہ تھائی خاتون مسافر سے ای میل کے ذریعے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر حاصل کرے گی جب کہ چوری کے الزام میں معطل افسر کے ساتھ تھائی مسافر کی پاکستان میں سفر کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔