بھارت تیز رفتار ٹرین نے پٹری پر سوئے ہوئے 16 مزدوروں کو کچل دیا

20 مزدور زخمی ہیں جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک May 08, 2020
پٹری پر چہل قدمی کے بعد مزدور وہیں سو گئے تھے، فوٹو : فائل

بھارت میں ایک سامان بردار ٹرين نے پٹری پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں سامان بردار ٹرین پٹری پر سوئے ہوئے 46 مزدوروں پر چل دوڑی، حادثے میں 16 مزدور ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے جو مزدوری کے لیے مہاراشٹرا آئے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہیں اس لیے یہ مزدور چہل قدمی کے بعد پٹری پر ہی سو گئے تھے تاہم رات گئے ایک تیل بردار مال گاڑی نے سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل دیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔



16 مزدروں کی لاشوں کو مدھیہ پردیش ان کے گاؤں منتقل کردیا گیا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ اور محکمہ ریلوے کو امدادی کاموں کو تیز تر کرنے اور زخمیوں کو فوری اور بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں