تمام کوششیں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہیں وزیراعظم

مختلف شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی کے عمل کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

مختلف شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی کے عمل کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، وزیراعظم. فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام کوششیں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہونی چاہئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزارت خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں معاشی اعشاریوں اور کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بریفنگ دی گئی، جب کہ حکومت کی جانب سے ساڑھے 1200 ارب روپے اعلان کردہ معاشی پیکج پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔


کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران اقتصادی ریلیف فراہم کرنے پر وزارت خزانہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی کے عمل کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، موجودہ اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 'آوٹ آف دی باکس' حل نکالنے ہوں گے، حکومت کی تمام کوششیں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہونی چاہیئں۔

چھوٹے کاروبار اور زراعت کے شعبے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کو نوکریاں پیدا کرنے کے قابل بنایا جائے، پی ایس ڈی پی میں منصوبوں کے آغاز سے زیادہ بروقت تکمیل پر توجہ دی جائے، ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story